img 1614142434 4

آٹاچوروں نے 20 پریذائیڈنگ افسران کواغواکیا،مریم اورنگزیب- روزنامہ اوصاف

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی،دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ آٹاچوری کرنیوالوں نے 20 پریذائیڈنگ افسران کواغواکیا،عوام کے حق پرڈاکہ مارناان کاکھیل بن چکا،
 

ان کاکہناتھا کہ پرویزرشیدکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،پارٹی فیصلہ کریگی کون سینیٹ الیکشن میں جائےگا،خواتین کی نشست پرسعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی،ترجمان ن لیگ نے کہاکہ براڈشیٹ کو 45 لاکھ شریف خاندان کودینے پڑے۔براڈ شیٹ کو کمیشن کھانے کے لئے استعمال کیا گیا ۔نیب کی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں