img 1613990594 7

آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر بھر میں کلین سویپ کرے گی

کھوئی رٹہ(نمائندہ اوصاف) تحریک انصا ف کے رہنما ریاض اکبر نے کہا ہےکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مضبوط قوت، آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ لنگر، منڈی گجراں ، سرولی دیگر تمام علاقوں سے رفیق نیئر کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کا دفاع کریں گے رفیق نیئر مخالفین کی بڑی بڑی وکٹیں گرا رہے ہیں مزید وکٹیں بھی گرنے والی ہیں تحریک انصاف آزاد کشمیر بھر سے کلین سویپ کرے گی، پی ٹی آئی تمام برادریوں کا

گلدستہ ہے چوہدری محمد رفیق نیئر کسی کو مایوس نہیں کریں گے حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام نے رفیق نیئر کے حق میں فیصلہ لکھ دیا ہے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے، آزاد کشمیر میں بھی احتساب کے عمل سے کرپٹ ٹولے کو انجام تک پہنچائیں گے اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں