img 1614006904 5

آرمی چیف سےقطرکےوزیرخارجہ کےخصوصی نمائندہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون،افغان عمل میں سہولت دینےسےمتعلق کردارپرغور- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف سےقطرکےوزیرخارجہ کےخصوصی نمائندہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون،افغان عمل میں سہولت دینےسےمتعلق کردارپرغور۔ تفصیلات کے مطابق قطری نمائندے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جرنل فیض حمید بھی شریک تھے ۔ ملاقات کے دوران  باہمی دلچسپی کی امور سیکورٹی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور افغان عمل میں

سہولت دینےسےمتعلق کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرنہ تعلقات ہے پاک قطرتعلقات بھائی چارےاورپائیدارشراکت داری پرمبنی ہیں۔ قطری نمائندہ نےخطےمیں امن کےلیےپاکستان کی کاوشوں کوسراہااورپاک قطرتعلقات کیلئےمل کرکام کرنےکےعزم کودہرایا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں