img 1613662257 5

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ۔۔۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ۔۔۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی

 صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا  اور عالمی فورمز سمیت سیکورٹی شعبے میں تعاون کوبھی سراہا ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں