img 1613564793 6

آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوںجس میں اوورسیز پاکستانی بھی حصہ لے سکیں گے۔ شبلی فراز

اسلام آباد ( م انیٹرنگ ڈیسک) شبلی فراز کہتے ہیںکہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوںجس میں اوورسیز پاکستانی بھی حصہ لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی جماعت کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ سینیٹ سمیت تمام انتخابات شفاف ہونے چاہیں۔ عمران خان ایسا الیکشن چاہتے ہیں

 جس پر کوئی اعتراض نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ تاہم ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھایا گیا۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومتی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کی کچھ شقوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات بولے کہ میثاق جمہوریت میں یہی لوگ شفاف الیکشن کی باتیں کر رہے تھے،، ہم شفاف الیکشن کروا رہے ہیں تو یہ ہمارا گناہ ہے۔ اپوزیشن کا قانون سازی کے حوالے سے متضاد اور منفاقانہ رویہ رہا ہے، اپوزیشن شفاف الیکشن نہیں چاہتی اور میت ولعل سے کام لے رہی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کی مخالفت کرنے والوں کا قوم کو پتا چل گیا ہے۔ شفاف الیکشن کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔ ایسا دن بھی آئے گا کہ الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں