img 1614090505 8

انگین التان کے ساتھ فراڈ کے معاملےمیں حکومتی شخصیت کی سفارش بھی وجہ نکلی- روزنامہ اوصاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک ٹی وی سٹارانگین التان دزیاتان کو پاکستان بلوا کر دھوکا دے کر دنیا بھر میںملک کی بے عزتی کروانے والے فراڈیے کاشف ضمیر کی ترک ٹی وی سٹار کےساتھ ملاقات کروانے والے ڈاکٹر فرقان حمید نے کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔ انھوںنے انکشاف کیا ہے کہ کاشف ضمیر پنجاب حکومت کی ایک انتہائی اہم شخصیت کو ویڈیو کال پر لے کر سفارش اوراندھا اعتماد 

حاصل کرنےکی کوشش کرتا رہا۔ ڈاکٹر فرقان جب انگین التان سے ملنے استنبول گئے تو کاشف ضمیر بھی وہاں پہنچ گیا اورانگین التان کو پاکستان بلوانے اور برینڈ ایمبیسیڈر بنوانے کی کوششیں تیز کردیں۔وہ حکومتی ویڈیو کال پر کاشف ضمیر کو اپنا فیملی ممبربتاتی رہی اوراس کی تعریفیں کرتی رہی ۔ چنانچہ کسی شک و شبے کا احتمال باقی نہ رہا۔لاہور آنے سے قبل فریقین میں یہ بات طے ہوئی کہ ایگریمنٹ سے قبل معاہدے میں طے شدہ رقم کا نصف یعنی پانچ لاکھ ڈالر بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔اس کی رسید، چیک اور سوفٹ کوڈ انگین کو دیا جائے گا۔سوشل میڈیا سٹار نے بینک میں پانچ لاکھ ڈالر جمع کرانے کا چیک اور سوفٹ کوڈ تو انگین کو دے دیا اور ان کے ترکی پہنچنے پر کیش کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی لیکن ترکی پہنچنے کے بعد رقم نہ ملنے سے آگاہ کیا گیا،مذکورہ بینک سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بینک میں رقم موجود ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں