img 1613543568 5

امیتابھ بچن کی نواسی اداکاری کیوں نہیں کرنا چاہتی؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے مقبول ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے والد نکھل نندا کے خاندانی کاروبار کو چلانے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔نویا نندا نکھل شویتا بچن نندا کی بیٹی ہیں اور 

انہوں نے گزشتہ سال فورڈھم یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور اپنے خاندان میں کاروبار سنبھالنے والی چوتھی نسل اور پہلی خاتون ہوں گی۔امیتابھ بچن کی نواسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پر دادا کے اس کاروبار کو آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنے پر خود پر فخر محسوس کرتی ہیں۔خیال رہے کہ بالی وڈ میں متعدد اداکار اور اداکاراؤں کے بچے بھی اداکاری کے ہی شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں