img 1614004875 4

امریکہ میں بوئنگ 777 طیارے کے حادثے پرپی آئی اے کا رد عمل آگیا- روزنامہ اوصاف

واشنگٹن، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں بوئنگ 777جہاز بنانے والی کمپنی نے ایک طیارے میں انجن کے آگ لگنے کے واقعے کے بعد ایسے تمام طیارے گرائونڈ کردینے کی ہدایات جاری کی ہیں جن میں متاثرہ طیارے کاانجن استعمال ہواتھا۔اس طیارے میں استعمال ہونے والا انجن پریٹ اینڈ ویٹنی کمپنی کا تھا ۔تاہم اب قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اس حوالے سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے

تمام 12 بوئنگ 777 طیارے جنرل الیکٹرک انجن کے حامل ہیں، جو نہایت محفوظ تصور کیے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ امریکی طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد بھی پی آئی اے کے تمام بوئنگ 777 طیارے آپریشنل ہیں، کوئی طیارہ گراؤنڈ نہیں کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں