img 1613560240 6

اسلام گڑھ و گردونواح میں سرکاری آٹا غائب،غریب روٹی کو ترسنےلگے- روزنامہ اوصاف

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)اسلام گڑھ، رڑاہ،کنیلی، سہار، جٹی ڈھیری کراس اور کاکڑہ میں سرکاری کوٹے کا آٹا ناپید، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترسنے لگے اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، پرائیویٹ فلور مل مالکان کی چاندی، غریب عوام کا چیف جسٹس آزادکشمیر و چیف سیکرٹری سے آٹا چوروں کے خلاف کاروائی کرنے اور آٹے کی قلت کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ، رڑاہ، کنیلی، سہار، جٹی ڈھیری کراس اور کاکڑہ میں سرکاری کوٹے کا آٹا ناپید ہو گیا غریب عوام دو وقت کی

​​​​​​​روٹی کو ترسنے لگے اور مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں،پرائیویٹ فلور مل مالکان کی چاندی ہو گئی ہے کیونکہ عام آٹا سرکاری کوٹے کے آٹے کی بانسبت 500 روپے مہنگا ہے اور غریب عوام سرکاری کوٹے کے آٹے کی عدم فراہمی کی وجہ سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر آنا مشکل ہو گیا ہے غریب عوام نے چیف جسٹس آزادکشمیر و چیف سیکرٹری سے آٹا چوروں کے خلاف کاروائی کرنے اور ر آٹے کی قلت کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں