img 1614007121 5

اسلام آباد میں اعلی افسران کی جانب سے وفاقی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیئے گئے- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں اعلی افسران کی جانب سے وفاقی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اعلی افسران کی جانب سے وفاقی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔ اس ضمن میں سب ڈویژن پولیس افیسر عثمان منیر کا رمنا سے شہزاد ٹاون تبادلہ کر دیا گیا جبکہ سب ڈویژن پولیس افیسر خالد محمود اعوان کا

 سبزی منڈی سے رمنا تبادلہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب سب ڈویژن پولیس افیسر مبارک علی کا شہزاد ٹاون سے سبزی منڈی تبادلہ کر دیا گیا۔تینوں پولیس افسران کے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی ارسال بھی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں