img 1603108015 88

کیپٹن صفدربارے عدالت سے بڑی خبرآگئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاورمریم نواز کے شوہرکیپٹن صفدر کی ضمانت ہوگئی ۔پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کچھ دیرقبل عدالت میں پیش کیاتھا۔پولیس نے عزیز بھٹی تھانے سے عدالت لے جانے کے لیے کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند میں بٹھایا تو اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بکتر بند کو گھیرے میں لے لیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس نے بکتر

بند گاڑی کو کارکنان کے درمیان سے نکالنے کے لیے کارکنان کو پیچھے دھکیلا جس کے بعد پولیس کیپٹن صفدر کو لے کر روانہ ہوئی۔پولیس نے سخت سکیورٹی میں کیپٹن (ر) صفدر کو سٹی کورٹ پہنچایا جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں سرکاری وکلا اور ن لیگ کے وکلا کی ٹیم موجود تھی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق کیپٹن صفدرکی ضمانت ہوگئی۔مریم نواز نے اس موقع پرکہاکہ میں اورکیپٹن صفدر کراچی سے ایک ساتھ جائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں