img 1603115011 98

کوروناوائرس سے صحت یاب افراد خوش نہ ہو ں ، طبی ماہرین کا خوفناک انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) طبی ماہرین نے کورونا سے صحت یاب افراد کو خبر دار کیا ہے کہ وہ دوبارہ اسی وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں اور دوسری بار وائرس مزید شدت سے حملہ آور ہوگا۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ کسی بھی طبی جائزے سے یہ بات ثابت نہیں ہوسکی ہے کہ کورونا وائرس سے صحت پانے والے کو دوبارہ وائرس نہیں لگے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق العبد العالی نے اتوار کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بعض طبی جائزوں میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض حالتوں

میں کورونا وائرس دوبارہ لگ سکتا ہے۔ ترجمان نے انتباہ دیا کہ دوبارہ وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگا، بہت کم حالات ایسے ہوں گے کہ دوبارہ لگنے والا وائرس پہلے کے مقابلے میں کم درجے کا ہو۔ وزارت صحت کے ترجمان نے اپیل کی کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوگئے ہوں یا کورونا وائرس سے پاک ہوں سب خود کو اور دوسروں کو وائرس کی گرفت میں آنے سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں