img 1603116442 95

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں ڈالر کی سونےکی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں دیکھا گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی فی تولہ

قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 99ہزار 451 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں