img 1603115916 100

نوازشریف کے خلاف برطانوی اخبار میں اشتہارات دینے کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طلبہ کےلئے برطانوی اخبارات میں اشتہار چلانے کی حکومتی درخواست کو مستردکرددیا۔ نواز شریف کی طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں اشتہار شائع کرانے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف چونکہ لندن میں ہیں لہذا ان کی طلبی کے لیے لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین

میں اشتہار جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے اشتہار کی کاپی نواز شریف تک بھی پہنچانے کا حکم دیا تھا، رجسٹرار ہائی کورٹ نے 19 اکتوبر کے لیے اشتہار جاری کرنے کا کہا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نوازشریف کے جاری کردہ اشتہار کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی طلبی کے لیے وفاقی حکومت کی لندن کے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر تو عملدرآمد ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں