img 1603115911 96

مڈٹرم الیکشن نوشتہ دیوار ہیں،جاوید ہاشمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماجاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن نوشتہ دیوار بن چکے۔ دسمبر میں لازمی تبدیلی آئے گی۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہنا تھاکہ مڈٹرم انتخابات دیوار پرلکھے ہوئے ہیں، ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے 

جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت کامیابی اور بہترین حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے۔جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ملکی حالات کا حل پی ڈی ایم نے اپنے اتحاد میں بتادیا ہے، ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں قحط زدہ ممالک سے بھی برے حالات ہیں۔ سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ بدقسمتی ہےکہ حکمران ان کے زخموں پر مرہم رکھنےکےلیے تیار نہیں اوراب عوام بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے بنائی گئی تھی لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں