832224 045632 updates 95

بیلجیئم کے شہریوں پر یورپی ملکوں میں سفر پر پابندیاں

کورونا وائرس: بیلجئیم کےشہریوں پر یورپین یونین میں سفری پابندیا ں عائد

بیلجیئم کی وزارت صحت کے مطابق بیلجئیم کےشہریوں پر یورپین یونین میں سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

برسلز سے جاری بیلجیئم کی وزارت صحت کے حکم نامے کے مطابق بیلجیئم کے شہریوں کے لیے یورپی یونین کے 27 ممالک ریڈ زون قرار دیدیئے گئے ہیں اور جمعہ 16 اکتوبر سے بیلجیئم کے شہری صرف یورپین زون میں سفر کرسکیں گے۔ 

وزارت صحت نے مزید کہا کہ  بیلجیئم کے شہری سرحد پر واقع کسی ملک میں سفر نہیں کرسکتے۔ 

بیلجین حکام کا کہنا ہے کہ یورپ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ جس کے حوالے سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں