833767 072329 updates 102

ایک روز میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 337 اموات

ایران: ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ337 افراد کی موت

ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 337 شہریوں کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کے کورونا پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یومیہ اموات چھ سو تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے کیسز بڑھنے پر تہران کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

 تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، دکانیں اور دیگر عوامی مقامات 3 اکتوبر سے بند ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ اور اموات 30 ہزار 712 ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں