889524 032545 updates 5

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے گمشدہ کھلونے کے مالک کو تلاش کرلیا

جنگ نیوز

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے گمشدہ کھلونا مالک تک پہنچادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا نے اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے جیسنڈا آرڈرن کو ونک نامی کھلونا دیا جس کے مالک کو ڈھونڈا جا رہا تھا۔

جسینڈا آرڈرن نے فیس بک پر تصویر کے ساتھ اپیل کی کہ کھلونے کے مالک تک پہنچانے میں مدد کریں، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے لکھا کہ یہ چھوٹی چیز ہے لیکن جو اس کا مالک ہے، اس کے لیے قیمتی ہو گی۔

جیسنڈا نے لکھا تھا کہ میں آج صبح ہیملٹن ایئرپورٹ پر پہنچی تو وہاں کے عملے نے مجھے بتایا کہ ایک خرگوش کھلونا مجھے دیا گیا اور بتایا کہ یہ ایئرپورٹ سے ملا ہے اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کی پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ کھلونے کو اس کے مالک تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں